کراچی : پرانی سبزی منڈی کے قریب سے 4 مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار
کراچی(92نیوز)کراچی میں پرانی سبزی منڈی کے قریب کارروائی میں چار مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا گیا ۔
ملزم پچاس سے زائد کارروائیوں میں ملوث ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے چار مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا ۔
گرفتار ملزموں میں خرم ،عدنان ،عمران اورمنظر شامل ہیں،پولیس کے مطابق ملزموں نے ٹارگٹ کلنگ سمیت تخریب کاری کی 50سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ۔