Tuesday, April 30, 2024

پشاور سے اٹک خورد تک سفاری ٹرین چلا دی گئی

پشاور سے اٹک خورد تک سفاری ٹرین چلا دی گئی
January 13, 2019
پشاور ( 92 نیوز)پشاور سے اٹک خورد تک سفاری ٹرین چلائی گئی جس میں فیملیز کی بڑی تعداد اٹک خورد پہنچی۔ سیاحوں نے اٹک خورد کے تاریخی ریلوے سٹیشن کا سیر کیا جبکہ نیزہ بازی، رسہ کشی اور موسیقی سے لطف اندوز ہوئے۔ صدر ریلوے سٹیشن پشاور سے سفاری ٹرین فیملیز کو لے کر اٹک خورد روانہ ہوئی، سیاح راستے میں خوبصورت نظاروں سے محظوظ ہوتے رہے۔ اٹک خورد میں سیاح نیزہ  بازی اور رسہ کشی سے بھی خوب لطف اندوز ہوئے۔ سیاحوں نے اٹک خورد پہنچ کر وہاں کے تاریخی ریلوے سٹیشن کی سیر کی۔ سیاحوں نے کشتی رانی سے بھی لطف اندوز ہوئے، موسیقی کے تڑکے نے تفریح کا لطف دوبالا کر دیا۔ اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ سفاری ٹرین جیسی    سرگرمیوں سے جہاں شہریوں کو تفریح کے مواقع میسر ہوتے ہیں وہاں یہ غیر ملکی سیاحوں کو پاکستان کی طرف راغب کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوں گی ۔