مختلف ٹرینوں کے کرائے میں 10سے 19فیصد تک اضافہ کر دیا گیا



۰۵ دسمبر, ۲۰۱۸ ۸:۰۰ دن

لاہور ( 92 نیوز) ریلوے کرایوں میں 10سے19فیصد تک اضافہ کردیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا ۔ تمام ٹرینوں کےکرائے میں اضافے کا اطلاق 7 دسمبر سے ہوگا، گرین لائن کا کراچی سےاسلام آباد کرایہ 540 روپےاضافہ سے5880 روپے  ،قراقرم ایکسپریس کا کراچی سےلاہور کاکرایہ 170 روپے اضافے سے 1820  تک پہنچ گیا۔

پاکستان ریلوے کی جانب سے کراچی،کوئٹہ،سکھر، ملتان، لاہور، راولپنڈی اور پشاور کے درمیان چلنے والی تمام ٹرینوں کے کرائے میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

گرین لائن کا کراچی سے اسلام آباد کرایہ  540 روپے اضافہ کے بعد 5880 روپے ہوگیا، قراقرم ایکسپریس کا کراچی سے لاہور کا کرایہ 170 روپے اضافے کے بعد 1820 تک پہنچ گیا، بہاؤ الدین زکریا ایکسپریس کے کرایوں میں سب سے زیادہ 19 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے جبکہ تیزگام اورسکھرایکسپریس کی بھی تمام کلاسوں کے کرایے میں 15 فیصد کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

خیبرمیل ،عوام اورعلامہ اقبال ایکسپریس کے کرایوں میں 13 فیصد جبکہ کراچی ایکسپریس ، بزنس ایکسپریس ، شالیمار ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس کے کرایوں میں بھی 12 فیصد تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔



تازہ ترین ویڈیوز