پاک چائنہ اکنامک کوریڈور میں صرف سڑکیں بنا کر ہمیں دھوکہ نہ دیا جائے، اے این پی نے آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی
پشاور (92نیوز) اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی نے 16مئی کو کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس طلب کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چائنا تجارتی راہداری میں صرف سڑکیں بنا کر ہمیں دھوکہ نہ دیا جائے۔
اے پی سی میں تجارتی راہداری کے معاملات زیرغور آئیں گے۔ تجارتی راہداری میں صنعتی زون اور دیگر منصوبوں میں بھی خیبرپختونخوا کو شامل کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان 2015ءکو الیکشن کا سال قرار دے رہے ہیں پھر تو صوبائی حکومت چند دن کی مہمان ہے، بلدیاتی انتخابات میں نشانات کی الاٹمنٹ میں بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔