سانحہ ڈسکہ میں ملوث ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کرنے پر ایس ایچ او گکھڑ نے استعفی دیدیا
گوجرانوالا(92نیوز)ایس ایچ او گکھڑ عامر شاہین گوندل نے سانحہ ڈسکہ میں ملوث ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کرنے پر استعفی دے دیا۔
استعفی دینے کے بعد اس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جوانوں کے مورال کو ڈاون کیا جارہا ہے اور پولیس افسران پر تشدد کرنے میں ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی بھی نہیں کر نے دی جارہی ہے ہم ان حالات میں کام جاری نہیں رکھ سکتے۔