اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کر دی
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سفارشارت حکومت کو بھجوا دی ہیں۔ پٹرول چھے روپے انیس پیسے اور ڈیزل سات روپے اکیانوے پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
اوگرا حکام کے مطابق یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات میں تیرہ روپے پچیس پیسے فی لیٹر اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ سمری میں لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں سات روپے باسٹھ پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش بھی شامل ہے۔
یکم جون سے پٹرول چھے روپے انیس پیسے، ڈیزل سات روپے اکیانوے پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی سمری حکومت کو ارسال کر دی گئی۔