ایان علی سے تعلق ثابت ہوجائے تو استعفیٰ دینے کو تیار ہوں: رحمان ملک
اسلام آباد (92نیوز) سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ایان علی کےساتھ تعلق ثابت ہوجائے تو استعفیٰ دینے کو تیار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ تمام چینلز سے گلہ نہیں بس ایک آدھ چینل تڑکا لگارہا ہے اور طوطا فال نکالتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔