Friday, April 26, 2024

ہیلی کاپٹرتکنیکی خرابی کی وجہ سے کریش ہوااس میں دہشتگردی کا کوئی عنصر شامل نہیں ،بلیک باکس بھی تحویل میں لے لیا گیاہے:سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری

 ہیلی کاپٹرتکنیکی خرابی کی وجہ سے کریش ہوااس میں دہشتگردی کا کوئی عنصر شامل نہیں ،بلیک باکس بھی تحویل میں لے لیا گیاہے:سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری
May 8, 2015
اسلام آباد(92نیوز)سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر انجن میں تکنیکی خراب  کی وجہ سے کریش ہوا اس میں دہشت گردی کا کوئی عنصر شامل نہیں ۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پوری قوم سانحہ پر افسردہ ہے، ہمارا پرچم کل سر نگوں رہے گاوزیراعظم کی ہدایت ہے کہ زخمیوں کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں جبکہ  جاں  بحق ہونے والوں کی میتیں بھیجنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اعزاز چوہدری نے کہا کہ تیس ملکوں کے سفیروں نے نلتر میں چئیر لفٹ کی افتتاحی تقریب میں جانا تھا  وزیر اعظم نے نلتر میں چئیر لفٹ کا افتتاح کرنا تھا ۔ ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کی وجہ سے تباہ ہوا،اس سے پہلے دو ہیلی کاپٹر پہلے لینڈ کرچکے تھے  چوتھا ہیلی کاپٹر سانحہ کا سن کر واپس آ گیا۔ انہوں نے کہا کہ  سفارت کاروں کا گلگت کا دورہ معمول کا دورہ تھا، حادثے میں کسی قسم کی دہشت گردی کا عنصر نہیں ۔ حادثہ انجن میں خرابی کی وجہ سے پیش آیا پانچ اموات ہوئیں 12کو بچا لیا گیا۔ ائیر چیف نے زخمیوں کی عیادت کی  جب حادثہ ہوا تو موسم ٹھیک تھا   موسم کی خرابی کی وجہ سے نہیں تکنیکی خرابی کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ، حادثے کے بعد امدادی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کر دیا تھا۔ سیکرٹری خارجہ سے اس موقع پر مزید کہا کہ ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس تحویل میں لے لیا گیا ہے  حادثے کے شکار ہیلی کاپٹر میں عملے کے تین افراد کے ساتھ 19افراد سوار تھے۔ پولینڈ کے سفیر اور ان کی اہلیہ معمولی زخمی ہیں تحریک طالبان کا الزام بالکل غلط ہےوزیر اعظم کی جانب سے پوری سیکورٹی فراہم کی گئی تھی ، شفا اور پمز اسپتال میں انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں  صوبے دار ذاکر زخمیوں کو نکالتے ہوئے شہید ہوئے ، انڈونیشیا کے سفیر کی حالت نازک ہے ،سی ایم ایچ گلگت میں زیر علاج ہیں، air