Friday, April 26, 2024

ہوائی میں آتش فشاں مادے کی جھیل سیاحوں کی توجہ کا مرکز، ہزاروں سیاح اپنی نوعیت کی منفرد جھیل کو دیکھنے پہنچ گئے

ہوائی میں آتش فشاں مادے کی جھیل سیاحوں کی توجہ کا مرکز، ہزاروں سیاح اپنی نوعیت کی منفرد جھیل کو دیکھنے پہنچ گئے
May 8, 2015
ہوائی (ویب ڈیسک) ہوائی میں آتش فشاں کے ابلتے ہوئے مادے کی جھیل ان دنوں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ ہزاروں سیاح ارضیاتی ظہور کو دیکھنے پہنچ گئے۔ امریکی ریاست ہوائی کے ایک جزیرے میں سو سال میں ایسا پہلی بار ہو رہا ہے کہ ایک آتش فشاں گزشتہ دو ہفتوں سے پگھلا ہوا مواد اگل رہا ہے جس سے لاوے کی ایک جھیل بن گئی ہے۔ جھیل کے لاوے میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور وہ سمندر کے پانی کی مانند ٹھاٹھیں مارتا دکھائی دیتا ہے۔ جھیل کو دیکھنے کیلئے پوری دنیا سے سیاحوں نے ہوائی کا رخ کر لیا ہے۔ جھنڈ کی شکل میں سیاح جمع ہو کر جھیل کے قریب سے ارضیاتی منظر دیکھ کر محظوظ ہوتے ہیں۔