Friday, April 26, 2024

گوجرانوالہ: غربت کا افسوسناک انجام !!! باپ نے 2کمسن بچیوں کو قتل کر دیا

گوجرانوالہ: غربت کا افسوسناک انجام !!! باپ نے 2کمسن بچیوں کو قتل کر دیا
June 20, 2015
گوجرانوالہ (92نیوز) گوجرانوالہ میں قرض کی رقم واپس کر نے کے تنا زعہ ، بیوی کے سا تھ جھگڑے پر سنگدل باپ نے چھر یوں کے وار کر کے دو کمسن بیٹیوں کو قتل جبکہ بیوی کو شدید زخمی کر دیا ،پو لیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ڈھلا نو الی کے رہا ئشی محنت کش شفقت کی شا دی4سال قبل شا زیہ کے سا تھ ہو ئی۔ دو نو ں میا ں بیوی کے درمیان گھر یلو اخر اجات پو رے نہ ہو نے کے باعث جھگڑے معمول بنے ہو ئے تھے۔ آج بھی دو نو ں میاں بیوی کے درمیان قرض میں لی ہو ئی رقم واپس کر نے پر جھگڑا ہوا جس پر طیش میں آکر شفقت نے چھری کے وار کر کے اپنی دو بیٹیوں اڑھا ئی سالہ ایمان فا طمہ اور آٹھ ماہ کی حرم کو قتل کر دیا۔ اس دوران بچیوں کو بچا نے کی کو شش کے دوران شا زیہ بھی چھر یا ں لگنے سے زخمی ہو گئی تاہم چیخ و پکا ر کی آوازیں سن کر محلے دا ر بھی مو قع پر پہنچ گئے جنہوں نے ملزم کو پکڑ کو پو لیس کے حوالے کر دیا۔ محلے داروں نے بتایا کہ شفقت دھا گے کی فیکٹری میں محنت مزدوری کر تا تھا۔ کم آمد نی کے باعث گھر یلو اخر اجات پو رے نہیں ہو تے تھے جس پر شفقت نے محنت مزدوری کیلئے بیرون ملک جا نے کا ارادہ بنا یا اوررشتے داروں سے ادھار رقم لیکر ایجنٹ کو دی جس نے شفقت کو بیرون ملک بھجوانے کی بجا ئے ٹال مٹول شروع کر دی تھی۔ اس وجہ سے شفقت اکثر پر یشان رہتا تھا۔ آج دو نوں میاں بیوی کے درمیان ادھار رقم کی واپسی کے تنا زعہ پر جھگڑا ہوا جس پر طیش میں آکر شفقت نے اپنی دو نو ں بیٹیوں کو قتل کر دیا تاہم پو لیس نے ملزم کو حراست میں لیکر تھا نے منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔