Saturday, May 11, 2024

گلگت بلتستان کے لوگ ضمیر بیچنے والے نہیں ،لوگ نظریہ کو ووٹ دینگے:عمران خان

گلگت بلتستان کے لوگ ضمیر بیچنے والے نہیں ،لوگ نظریہ کو ووٹ دینگے:عمران خان
May 28, 2015
سکردو(92نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے لوگ ضمیر فروش نہیں ہیں ،اب لوگ نطریہ کو ووٹ دینگے۔ سکردو میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ سکردو اور بلتستان کے لوگوں سے بات کرنے کیلئے 19سال انتظار کیا ،پاکستان کا سب سے پسندیدہ علاقہ بلتستان ہے اب ملک بھر میں تبدیلی کو آںے سے کوئی نہیں روک سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں سیاسی شعور پیداہو چکا ہے ،عوام اپنے حقوق سے آگاہ ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ شریف برادران نے تین باریاں لیں انھوں نے عوام کے لیے کیا کیا۔ انہوں نےوفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب گلگت بلتستان میں شعور رکھنے والے لوگ بستے ہیں ۔ آصف زرداری اور نواز شریف کے اربوں روپے باہر کے ملکوں میں ہیں لیکن سیاست یہ پاکستان میں کرتے ہیں ،انہوں نے حکومتی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کا اپنا ،پیسہ باہر رکھا ہے اور باہر سے سرمایہ کاری منگواتے ہیں نوازشریف اپنے ساتھ گو آصف گو بھی لے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں لوگوں سے پوچھتا  ہوں کہ  میاں صاحب اور آصف زرداری نے کتنی دفعہ بلدیاتی الیکشن کرایا ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے نواز شریف کو بلتستان کے لوگ یاد آ گئے  خادم اعلیٰ پولیس سے لوگوں کو مرواتا ہے لوگوں کو کنٹرول کرنے کی وجہ سے انھوں نے بلدیاتی الیکشن نہیں کرایا،پختونخوا میں انقلاب آئے گا لوگ آزاد ہوں گے   میاں صاحب اور آصف زرداری بتائیں کہ ان کے پاس اقتدار سے پہلے اور بعد میں کتنا پیسہ تھا اگر ہم نے ایک بھی عہدہ اپنے رشتہ دار کو دیا ہو تو ہمیں ووٹ نہ دینا،پختونخوا میں میرٹ پر پولیس بھرتی کی گئی ہے۔