Friday, April 26, 2024

گاڑیوں کی فروخت پر سترہ فیصد سیلز ٹیکس کے خلاف لاہور شوروم مالکان کی ہڑتال

گاڑیوں کی فروخت پر سترہ فیصد سیلز ٹیکس کے خلاف لاہور شوروم مالکان کی ہڑتال
May 13, 2015
لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب ریونیواتھارٹی کی جانب سے گاڑیوں کی فروخت پرسترہ فیصدسیلزٹیکس کےخلا ف لاہورشوروم مالکان نےجیل روڈبلاک کرکےکئی گھنٹےاحتجاج کیا،مطالبات تسلیم ہونےپر تاجرواپس لوٹ گئے۔ تفصیلات کے مطابق موٹرڈیلرزایسوسی ایشن کی جانب سےغوث الاعظم روڈلاہورپرسیلزٹیکس اورایکسائزکی جانب سےتنگ کرنےکےخلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ مظاہرےکےباعث ٹریفک کا نظام بری طرح درہم برہم ہوگیا  مظاہرین نے پنجاب ریونیواتھارٹی اورمحکمہ ایکسائزکےخلاف نعرےبازی کی۔ شوروم مالکان کاکہناتھاکہ تاجرملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتےہیں،تنگ نہ کیاجائے۔ مظاہرین کاکہناتھاکہ وہ پہلےہی بےجا اخراجات سےتنگ ہیں،اوپرسےسترہ فیصد سیلزٹیکس سراسرناانصافی ہے۔ وزیرایکسائزمجتبی شجاع الرحمان نےمظاہرین کومذاکرات کےلیےبلایا جو کامیاب رہے ۔ حکومت کی جانب سے موٹرزڈیلرزکےتمام مطالبات تسلیم کرلیےگئےجس پرایسوسی ایشن نے احتجاج ختم کرنےکااعلان کیا۔