Saturday, April 27, 2024

کول آپریشن کیلئے 55 نئے انجن خریدے جارہے ہیں  : خواجہ سعد رفیق

 کول آپریشن کیلئے 55 نئے انجن خریدے جارہے ہیں  : خواجہ سعد رفیق
June 20, 2015
لاہور(92نیوز)وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کاکہناہےکہ کول آپریشن کےلیے پچپن نئےانجن خریدےجارہےہیں جس  سے نئےبننےوالے بجلی گھروں  کو کوئلہ پہنچایاجائےگا ۔ وزیرریلوے نے ملازمین کا سروس سٹرکچربہتربنانے کا بھی اعلان کیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے ہیڈ کوارٹرزلاہورمیں ریلوے اورجنرل الیکٹرک کےدرمیان پچپن لوکوموٹیو خریدنے کے حوالے سے ایم او یو سائن کرنے کی تقریب ہوئی ۔ اس موقع پر وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نےکہا کہ حکومت تین سال میں لوڈشیڈنگ  ختم کرنےکاارادہ رکھتی ہے  جس کےلیےیہ اقدامات کیےجارہےہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ  ریلوے ملازمین کے لیے سروس سٹرکچر بنانے  کے  کمیٹی چند دن میں  قائم کردی جائیگی ۔