Monday, May 6, 2024

کوئٹہ اور قلعہ عبداللہ کے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق، 5اضلاع کی 51یونین کونسلیں ہائی رسک قرار دیدی گئیں

کوئٹہ اور قلعہ عبداللہ کے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق، 5اضلاع کی 51یونین کونسلیں ہائی رسک قرار دیدی گئیں
May 25, 2015
کوئٹہ (92نیوز) بلوچستان کے صدرمقام کوئٹہ اورقلعہ عبداللہ کے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کردی گئی ہے۔ نائنٹی ٹونیوزکے مطابق پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے کوئٹہ اور قلعہ عبداللہ کے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے صوبے کے 5 اضلاع میں 51 یونین کونسلز کو ہائی رسک قرار دیا ہے۔ پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، ژوب، شیرانی اور پشین میں پولیو وائرس پھیلنے کے شدید خطرات ہیں جبکہ دو اضلاع کوئٹہ اور قلعہ عبداللہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جارہا ہے۔