Friday, April 26, 2024

کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ ڈیوڈ کیمرون اپنی سیٹ بچانے میں کامیاب ،وزارت عظمیٰ کے دوبارہ مضبوط امیدوار

کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ ڈیوڈ کیمرون اپنی سیٹ بچانے میں کامیاب ،وزارت عظمیٰ  کے دوبارہ مضبوط امیدوار
May 8, 2015
لندن(92نیوز)برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون گزشتہ روز ہونے والے انتخابات میں اپنے حلقے اور وزارت عظمی کی سیٹ بچانے میں کامیاب ہوتے نظر آرہے ہیں کیونکہ ان کی پارٹی کنزرویٹو نے چھ سو پچاس نشستوں میں سے تین سو تیس نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے ۔ تفصیلات  کے مطابق آکسفورڈ شائر ویٹنی میں ہاؤس آف کامنز کی پارلیمانی سیٹ پر ڈیوڈ کیمرون نے ساٹھ فیصد ووٹ حاصل کر کے میدان مار لیا۔ جیت پر ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ برطانیہ کے عوام ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں جہاں ترقی ، خوشحالی ان کی منتظر ہے۔ ڈیوڈ کیمرون نے کنزرویٹو  پر عوام کے اعتماد کا شکریہ ادا کیا اور انتخابی مہم کے دوران کئے گئے وعدے پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔۔