Wednesday, May 8, 2024

کرپشن، کرپشن، کرپشن !!! سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی اور فنکشنل لیگ کے ارکان ایک دوسرے سے لڑ پڑے

کرپشن، کرپشن، کرپشن !!! سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی اور فنکشنل لیگ کے ارکان ایک دوسرے سے لڑ پڑے
June 20, 2015
کراچی (92نیوز) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں کرپشن کی بازگشت بھی سنائی دی۔ منظور وسان نے الزام لگایا کہ فنکشنل لیگ کے ارکان نے خیرپور میں گیس، آئل فیلڈ سے بھتہ لیا جس پر شہریار مہر نے کہا کہ سندھ حکومت پر سب سے زیادہ کرپشن کے الزامات ہیں۔ حکومت اور اپوزیشن ارکان کے الزامات پر ایوان مچھلی منڈی بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں پھر کرپشن کہانیاں سنائی گئیں۔ پیپلز پارٹی کے ارکان گرجے برسے۔ فنکشنل لیگ والے بھی کھل کر بولے۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران منظور وسان نے فنکشنل لیگ پر بھتہ خوری کا الزام لگایا جس پر ایوان میں ہنگامہ ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل ملز کی زمین پر قبضہ ہوا، پلاٹوں کی بندربانٹ بھی ہوئی۔ شہریار مہر نے کہا کہ سب سے زیادہ کرپشن کے الزامات پیپلز پارٹی پر ہیں، ٹی ایم اوز کو مقاصد کےلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے پر کھل کر الزامات عائد کئے۔ ایوان میں ہنگامے پر ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا ارکان کو خاموش رہنے کی تلقین کرتی رہیں۔