Wednesday, May 1, 2024

کرپشن کا پھندا گلے پڑنے کا خوف !!! اعلیٰ شخصیات نے سندھ ہائیکورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے لائن لگا دی

کرپشن کا پھندا گلے پڑنے کا خوف !!! اعلیٰ شخصیات نے سندھ ہائیکورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے لائن لگا دی
June 20, 2015
کراچی (92نیوز) کرپشن کے مقدمات میں ملوث سندھ کی اعلیٰ شخصیات کے خلاف گھیرا تنگ ہونے لگا تو موجودہ اور سابق صوبائی وزراءنے عبوری ضمانت حاصل کرنے کےلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔ اب تک سندھ کے سابق سینئر وزیر پیر مظہرالحق سمیت کئی اہم شخصیات نے ضمانتیں حاصل کر رکھی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کرپشن میں ملوث اعلیٰ شخصیات کے خلاف گھیرا تنگ ہوا تو گرفتاریوں سے بچنے کےلئے سندھ ہا ئیکورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کےلئے قطاریں لگ گئیں۔ سابق سینئر وزیر پیر مظہرالحق، صوبائی وزیر پاپولیشن سندھ علی مردان شاہ،وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم سبحان میمن، سابق چیف سیکرٹری اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو غلام علی شاہ پاشا، سیکرٹری ذوالفقار شلوانی، سیکرٹری اطلاعات منصور راجپوت،محکمہ اقلیتی امور احمد بخش سمیت 7 افسران ، کمشنر بےنظیرآباد غلام مصطفی سمیت دیگر اہم شخصیات نے عبوری ضمانتیں حاصل کر لیں۔ عدالت عالیہ سے عبوری ضمانتیں حاصل کرنے والے ان افراد کو نیب حکام نے اربوں روپے کی کرپشن، زمینوں پر قبضے، اختیارات کے ناجائز استعمال سمیت دیگر سنگین الزمات کے حوالے تفتیش سے طلب کیا تھا۔ دوسری جانب کرپشن اور دہشت گردی میں ملوث سلمان قمر صدیقی سمیت دیگر افراد رینجرز اور نیب حکام نے گرفتار کر کے تفتیش شروع کر رکھی ہے۔