Monday, May 6, 2024

کراچی:نجی بنک کا سکیورٹی گارڈ لاکرز توڑ کر کروڑوں روپے کی نقدی اور زیورات لوٹ کر رفوچکر ہوگیا

کراچی:نجی بنک کا سکیورٹی گارڈ لاکرز توڑ کر کروڑوں روپے کی نقدی اور زیورات لوٹ کر رفوچکر ہوگیا
May 25, 2015
کراچی(ویب ڈیسک)گلشن اقبال میں ڈسکو بیکری کے قریب نجی بنک سے سیکورٹی گارڈ  نےلاکرز توڑ کر کروڑوں روپے کے  زیورات اور  نقدی لوٹ لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نجی بنک کے گارڈ نواب گل نے اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ بنک کے 90 لاکرز توڑ کر کروڑوں روپے لوٹ لیئے ہیں جس کا  صحیح تخمینہ لگایا  جارہا ہے اور لاکرز مالکان کو بلا کر تفتیش کی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گلشن اقبال کے بنک میں چوری کرنے والے سیکورٹی گارڈ کی شناخت نواب گل کے نام سے ہوئی ہے۔ نواب گل کا تعلق پارا چنار سے ہےملزم نواب گل نومبر سے بنک میں تعینات تھا۔ ملزم نے واردات سے قبل سی سی ٹی وی کیمرے پرٹیپ لگا دیئے تھے پولیس نے  نواب گل کے قریبی دوست ساجد حسین  سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔