Friday, April 26, 2024

کراچی: رینجرز کے ساتھ مقابلے میں گینگ وار کے تین کارندے ہلاک، کھارادر سے دو بھتہ خور، مسلم آباد کالونی سے تین ملزم گرفتار 

کراچی: رینجرز کے ساتھ مقابلے میں گینگ وار کے تین کارندے ہلاک، کھارادر سے دو بھتہ خور، مسلم آباد کالونی سے تین ملزم گرفتار 
June 20, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز سے مقابلوں میں گینگ وار کے پانچ کارندے مارے گئے۔ پولیس نے چھاپوں کے دوران پانچ ملزم گرفتار کر لئے۔ بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ لیاری چاکیواڑہ میں رینجرز سے مقابلے میں گینگ وار کے تین کارندے ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ملزم ماجد، صمد اور فرقان قتل اور بھتہ خوری سمیت چالیس مقدمات میں مطلوب تھے اور ان  کا تعلق عزیر بلوچ گروپ سے تھا۔ لیاری کے علاقے بہار کالونی میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں گینگ وار بابا لاڈلہ گروپ کے دو کارندے مارے گئے۔ ترجمان رینجرزکے مطابق ملزم انیس 19 افراد کی ٹارگٹ کلنگ جبکہ ملزم جنید پانچ افراد کے قتل میں ملوث تھا۔ دونوں نے سات جون کو تین افراد کو قتل کیا تھا۔ رینجرز نے لیاری میں کارروائیوں کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا۔ کھارادر میں پولیس نے دو بھتہ خور خالد اور شاہنواز کو گرفتار کر لیا۔ ملزموں سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔ مسلم آباد کالونی میں پولیس نے چھاپے کے دوران تین ملزم یوسف، یاسر اور ایاز کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لئے۔ ملزموں کے دو ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ملزم کرائم برانچ کی موبائل پر حملے میں مطلوب تھے۔