Monday, May 6, 2024

  ڈسکہ بار کے صدر اور اس کے ساتھی کی ہلاکت کے بعد کشیدگی کو کم کرنے کیلئے شہباز شریف نے رانا ثنا اللہ کو ٹاسک دیدیا

   ڈسکہ بار کے صدر اور اس کے ساتھی کی ہلاکت کے بعد کشیدگی کو کم کرنے کیلئے شہباز شریف نے رانا ثنا اللہ کو ٹاسک دیدیا
May 25, 2015
لاہور(92نیوز)وزیر اعلیٰ  شہباز شریف نے  رانا ثنا اللہ کو  وکلا اور پولیس کا تنازع  حل کرنے کا ٹاسک  دےدیا،اس موقع پر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ وکلا  جذبات  قابو میں رکھیں ملزموں کو  انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسکہ  بار کے صدر سمیت  دو وکلا کی  ہلاکت پر مشتعل مظاہرین نے ڈی ایس پی اور  ٹی ایم اے آفس کو آگ لگا دی ، گاڑیاں نذر آتش، وکلا اور  پولیس اہلکاروں  میں  جھڑپیں،، پتھراو اور شیلنگ  سے   علاقہ  میدان   جنگ  بن گیا ۔ ڈسکہ  واقعے  کے خلاف لاہور ،فیصل آباد،گوجرانوالہ سمیت کئی شہروں میں وکلا کے مظاہرے ،توڑ پھوڑ،کل عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا جبکہ حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے چیف جسٹس  لاہور ہائی کورٹ نے ڈسکہ میں رینجرز  تعینات  کرنے کا حکم دیدیا۔ اس ساری صورتحال کا وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے نوٹس لے لیا اور انہوں نے سابق وزیر قانون و بلدیات رانا ثنا اللہ کو پولیس اور وکلا کے درمیان ہونے والی کشیدگی کو کم کرنے کا ٹاسک دیدیا ۔