Monday, May 6, 2024

ڈرائیور کو نیند آنے سے مسافر وین کھمبے سے جا ٹکرائی، 10 زخمی افراد ہسپتال منتقل

ڈرائیور کو نیند آنے سے مسافر وین کھمبے سے جا ٹکرائی، 10 زخمی افراد ہسپتال منتقل
May 25, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور کے علاقے مسلم ٹاو¿ن موڑ کے قریب مسافر وین بجلی کے پول سے ٹکر ا گئی، حادثے کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہو گئے۔ حادثہ صبح سویرے فیروز پور روڈ پر اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور کو اونگھ آنے کے باعث مسافر وین کھمبے سے جا ٹکرائی جس سے کھمبے پر لگا ٹرانسفارمر گاڑی پر آ گرا۔ زخمیوں کو سروسز اور گنگا رام ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔