Sunday, May 5, 2024

چین نے بھی شمسی توانائی سے چلنے والاجہاز تیار کر لیا،دنیا بھرکا چکر لگانے کیلئے کل سے پرواز شروع کریگا

چین نے بھی شمسی توانائی سے چلنے والاجہاز تیار کر لیا،دنیا بھرکا چکر لگانے کیلئے کل سے پرواز شروع کریگا
May 25, 2015
نانجنگ(ویب ڈیسک)چین نے شمسی توانائی سے چلنے والا جہاز تیار کر لیا ،تجرباتی ہوائی جہاز دنیا کے گرد چکر لگائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق شمسی توانائی سے چلنے والا یہ جہاز بغیر فیول اپنے مشکل ترین سفر کا آغاز کل صبح  ہوائی نانجنگ سے کریگا۔ اس جہاز نے تین ہفتے قبل 21 اپریل سے اس سفر کا آغاز کرنا تھا لیکن بتایا گیا ہے یہ تاخیر موسم کی خرابی سے ہوئی ہے۔ ٹیم کا کہنا ہے سولر انرجی کو متاثر کن جدید توانائی ثابت کرنے کے لئے بارہ سال صرف ہوئے ہیں۔ پائلٹوں اور انکی ٹیم نے اس سفر کو "سچ کا وقت" نام دیا ہےآندری بورس برگ انجینئر اور سوئس لڑاکا پائلٹ نان اسٹاپ پرواز کے دوران کاک پٹ میں اکیلی ہوں گی بورس برگ کا کہنا ہے اب میرے لئے صبح تک انتظار کرنا آسان نہیں ہے ۔ ہوائی سے بحراوقیانوس کےپار یہ پرواز چھ دن اور پا نچ راتوں تک طویل ہونے کا امکان ہے ۔ جہاز کی اس ٹیم نے ابتدائی طور پر آٹھ ہزار کلو میٹر ایک سو بیس گھنٹے کی پرواز کی ہے۔ اس سفر کیلئے دونوں پائلٹوں کو پیراشوٹ کے ذریعے جہاز اور سمندر سے محفوظ رکھنے کی تربیت دی گئی ہے ۔ دوران فلائٹ بھی پائلٹ کیلئے زبردست جسمانی اور ذہنی چیلنجز درپیش ہوں گے چھ روزکے سفر کے دوارن سب سے بڑا چیلنج پائلٹ کیلئے اسکی نیند کا پورا ہونا ضروری ہے  جہاز تین دن اونچائی پر پرواز کریگا اس لئے پائلٹ کو آکسیجن ماسک بھی پہننا پڑے گا ۔ یہ جہاز پانچ ماہ میں مختلف مراحل میں 35ہزار کلو میٹر سفر کریگا۔