Wednesday, May 8, 2024

پھوپھی نے خاوند سے ملکر اپنی لے پالک بھتیجی قتل کردی

پھوپھی نے خاوند سے ملکر اپنی لے پالک بھتیجی  قتل کردی
May 23, 2015
گوجرہ(92نیوز)پھوپھی نے خاوند اور دیگر ساتھیوں سے مل کر اپنی سترہ سالہ بھتیجی کو ڈنڈوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی موضع رکن کی رہائشی کبریٰ بی بی نے اپنی بھتیجی صائمہ بی بی کو تین ماہ کی عمر میں اپنے بھائی سے گود لیاتھا ۔ صائمہ جب جوان ہوئی تو ملزمہ نے اس کی شادی اپنی مرضی سے کرنا چاہی تو مقتولہ نے انکار کر دیا جس پر طیش میں آ کر ملزمہ کبریٰ نے اپنے خاوند نادر علی، بیٹی سونیا اور دو نامعلوم افراد کے ہمراہ سترہ سالہ صائمہ کو رسیوں میں جکڑ کر ڈنڈوں سے ظالمانہ تشدد کیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔ ملزمان مضروبہ کو لے کر ہسپتال لے کر گئے مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے صائمہ دم توڑ گئی۔ پولیس تھانہ گوجرہ نے مقتولہ کے والد عمر حیات کی درخواست پر کبریٰ بی بی، نادر علی، سونیا اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمہ کبریٰ کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ملک وال ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پر پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ورثا کے حوالہ کر دیاگیا۔