Sunday, May 5, 2024

پولیس کی فائرنگ سے ڈسکہ بار کے صدر رانا خالد عباس اور ساتھی وکیل جاں بحق، 3زخمی، وکلاءکا شدید احتجاج، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا

پولیس کی فائرنگ سے ڈسکہ بار کے صدر رانا خالد عباس اور ساتھی وکیل جاں بحق، 3زخمی، وکلاءکا شدید احتجاج، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا
May 25, 2015
ڈسکہ (92نیوز) ڈسکہ میں پولیس اور وکلاءکے درمیان جھگڑے اور فائرنگ کے نتیجے میں ڈسکہ بار کے صدر رانا خالد عباس اور وکیل عرفان چوہان جاں بحق جبکہ تین وکلاءزخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد گوجرانوالہ اور ڈسکہ میں کشیدگی پھیل گئی۔ بازار بند کر دیئے گئے جبکہ وکلاءنے سڑکیں بلاک کر دیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیکر رپورٹ طلب کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسکہ میں پولیس کی وکلاءپر فائرنگ کے نتیجے میں تحصیل بار کے صدر سمیت 2وکلاءکے قتل پرشہرمیں حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔ ہسپتال میں وکلاءاور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔ وکلاءنے سول ہسپتال کے شیشے بھی توڑ دیے، شہر میں وکلاءکا شدید احتجاج جاری ہے جبکہ کنٹینر لگا کر جی ٹی روڈ بلاک کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وکلاءنے پولیس کی جانب سے فائرنگ پر احتجاج شروع کیا تو اہلکاروں نے انہیں روکنے کی کوشش کی جس پر صورتحال کشیدہ ہوئی۔ اس موقع پر پولیس کی اضافی نفری طلب کر لی گئی۔ وکلاءنے اہلکاروں پر پتھراو¿ شروع کر دیااور تھانے پر دھاوا بول دیا جبکہ سول ہسپتال کے شیشے توڑ ڈالے۔ پولیس نے وکلاءکو منتشر کرنے کےلئے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ وکلاءکے مطابق ایس ایچ او شہزاد وڑائچ نے خود فائرنگ کی۔ واقعہ کے بعد تاجروں نے بازار بند کر دیئے۔ وکلاءرہنماو¿ں نے کل پنجاب بھر میں عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے آر پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔