Friday, April 26, 2024

پنجاب کابینہ میں توسیع کا حتمی فیصلہ ہوگیا،رانا ثنا ءاللہ  وزیر قانون اور عائشہ غوث پاشا کو وزیر خزانہ کی ذمہ داری سونپی جائیگی

پنجاب کابینہ میں توسیع کا حتمی فیصلہ ہوگیا،رانا ثنا ءاللہ  وزیر قانون اور عائشہ غوث پاشا کو وزیر خزانہ کی ذمہ داری سونپی جائیگی
May 28, 2015
لاہور(92ڈیسک)پنجاب کابینہ میں توسیع کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے ، رانا ثنا اللہ کو پنجاب کا وزیر قانون، عائشہ غوث پاشا کو وزیر خزانہ بنایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ ہو گیا ہے  رانا ثنا اللہ کو دوبارہ وزیر قانون بنایا جائے گا اور پہلی بار خاتون وزیر خزانہ بنائی جائے گی، عائشہ غوث پاشا اور رانا ثنا اللہ کل حلف اٹھائیں گے ۔