Friday, April 26, 2024

  پنجاب پولیس نے جسٹس (ر)کاظم علی ملک سے سکیورٹی واپس لےلی

   پنجاب پولیس نے جسٹس (ر)کاظم علی ملک سے سکیورٹی واپس لےلی
June 20, 2015
لاہور(92نیوز)پنجاب پولیس نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی انتخابی عذرداری پر سماعت کرنے والے الیکشن ٹریبونل کے سربراہ کاظم علی ملک سے سیکورٹی واپس لے لی ہے جبکہ سی سی پی او کا کہنا ہے کہ سکیورٹی واپس نہیں لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹریبونل کے سربراہ جسٹس کاظم علی ملک سے سیکورٹی واپس لینے کے احکامات ایس پی سیکورٹی نے دیئے۔ ٹریبونل کے سربراہ کاظم علی ملک سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے خلاف ان دنوں عمران خان کی انتخابی عذرداری پر سماعت کر رہے ہیں۔ الیکشن ٹریبونل کے روبرو عذرداری پر حتمی بحث جاری ہے جبکہ الیکشن ٹریبونل نے عمران خان کی این اے ایک سو بائیس کے بارے میں عذرداری پر سماعت کے لیے بائیس جون کی تاریخ مقرر کی ہے۔ اس بات کا اندیشہ ہے کہ الیکشن ٹریبونل کے جج کاظم علی ملک سے سکیورٹی واپسی لیے جانے کے بعد انتخابی عذرداری پر کارروائی متاثر ہو سکتی ہے جبکہ بائیس جون کو ہونے والی کارروائی موخر بھی کی جا سکتی ہے۔ دوسری  طرف  سی سی پی او لاہور کاکہنا ہے کہ ٹریبونل کے سربراہ کی سکیورٹی واپس نہیں لی گئی۔