Sunday, May 5, 2024

پشاور میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف سرچ آپریشن، ایک افغانی سمیت این او سی کے بغیر مقیم 41کرایہ دار گرفتار

پشاور میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف سرچ آپریشن، ایک افغانی سمیت این او سی کے بغیر مقیم 41کرایہ دار گرفتار
May 25, 2015
پشاور (92نیوز) پشاور کے علاقہ یکہ توت میں پولیس جرائم پیشہ افراد کیخلاف سرچ آپریشن کر رہی ہے۔ آپریشن میں پاک فوج کے جوانوں، لیڈیزپولیس اور بم ڈسپوزل یونٹ نے بھی حصہ لیا۔ پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران غیرقانونی مقیم ایک افغان، این اوسی کے بغیرمقیم 41 کرایہ داروں کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔ آپریشن کے دوران ایک کلاشنکوف، 3 پستول بھی برآمد کئے گئے۔ 5 غیررجسٹرڈ موٹرسائیکلیں اور30 مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔