Saturday, April 27, 2024

پری مون سون کی وجہ سے پنجاب میں سیلاب کا خطرہ منڈلانے لگا

پری مون سون کی وجہ سے پنجاب میں سیلاب کا خطرہ منڈلانے لگا
June 20, 2015
لاہور (92نیوز) پری مون سون بارشوں کی وجہ سے پنجاب میں سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جبکہ ارسا نے منگلا ڈیم سے مزید پانی کے اخراج کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق منگلا ڈیم سے کل تک ساٹھ ہزار کیوسک پانی کا اخراج ہوجائے گا۔ منگلا سے ستر ہزار کیوسک پانی کے اخراج کی صورت میں جہلم میں بھی سیلاب کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ منگلا ڈیم میں اس وقت 1226 فٹ پانی کا ذخیرہ ہے۔ مالیاتی سال میں فلڈ ریلیف کےلئے کوئی رقم مختص نہیں کی گئی جبکہ نیسپاک نے ایک سو سرسٹھ ارب روپے کے فنڈز کا تقاضا کیا تھا۔ حکام نے کہا ہے کہ پچھلے تین سال سے پنجاب میں سیلاب آرہا ہے جس کی وجہ سے زرعی پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے لیکن ضرورت کے مطابق فنڈز نہیں مختص کئے گئے۔