Monday, May 6, 2024

پاک چین اقتصادی راہداری کو متنازع نہ بنایا جائے،وزیر اعظم 28مئی کوایک بار پھر تمام سیاسی جماعتوں کواعتماد میں لینگے:احسن اقبال

پاک چین اقتصادی راہداری کو متنازع نہ بنایا جائے،وزیر اعظم 28مئی کوایک بار پھر تمام سیاسی جماعتوں کواعتماد میں لینگے:احسن اقبال
May 25, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیرپلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ  احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو متنازع نہ بنایا جائے وزیر اعظم نواز شریف 28 مئی کو تمام سیاسی جماعتوں کو ایک بار پھر اعتماد میں لیں گے۔ اسلام آباد میں بجٹ تجاویز سے متعلق اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا روٹ تبدیل نہیں کیا گیا، وفاقی حکومت پہلے مرحلے میں مغربی روٹ ترجیحی بنیادوں پر تعمیر کرنا چاہتی ہےجس سے چاروں صوبوں کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ جولائی میں پاک چین اکنامک زون ورکنگ گروپ تشکیل  دیا جائے گا، منصوبے سے گوادر بندرگاہ کو کوئٹہ اور سکھر سے منسلک کردیا جائے گا ۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف منصوبے پر 28 مئی کو تمام سیاسی جماعتوں کو ایک بار پھر اعتماد میں لیں اوراے این پی کے اسفند یار ولی کو بھی منانے کی کوشش کی جائے گی۔ اس موقع پر پلاننگ کمیشن اور ایف پی سی سی  نے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط بھی کیے۔