Sunday, May 5, 2024

ٹوکیو میں 5.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں نے عمارتوں کو لرزنے پر مجبور کر دیا

ٹوکیو میں 5.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں نے عمارتوں کو لرزنے پر مجبور کر دیا
May 25, 2015
ٹوکیو (ویب ڈیسک) جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ چھ ریکارڈ کی گئی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق زلزلے سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ زلزلے کا مرکز جاپانی دارالحکومت کا شمالی مشرقی صوبہ اببارا تھا۔ زلزلے کے حوالے سے میٹرویالوجسٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے قبل ازوقت کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی تھی۔ زلزلے کے پیش نظر پینتھرایئرپورٹ اور زلزلے کی زد میں آنےوالے علاقوں کی ربن ویز کو بندش کے بعددوبارہ کھول دیاگیا ہے۔