Thursday, April 25, 2024

وفاقی حکومت کا ایگزیکٹ اسکینڈل پر ایف بی آئی اور انٹر پول سے رابطہ کرنے کا فیصلہ،تحقیقات مکمل طور پر شفاف ہوگی کوئی دباؤ برداشت نہیں کیا جائیگا :چودھری نثار

وفاقی حکومت کا ایگزیکٹ اسکینڈل پر ایف بی آئی اور انٹر پول سے رابطہ کرنے کا فیصلہ،تحقیقات مکمل طور پر شفاف ہوگی کوئی دباؤ برداشت نہیں کیا جائیگا :چودھری نثار
May 23, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی  حکومت نے ایگزیکٹ اسکینڈل  پرامریکی خفیہ  ایجنسی  ایف بی آئی اور انٹر پول سے قانونی مدد مانگ لی ضرورت پڑنے پر  برطانیہ سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔ اسلام  آبا دمیں  میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری نثار علی خان  نے کہا کہ ایگزیکٹ اسکینڈل  پر دو روز میں ایف بی آئی کو خط لکھ  رہے ہیں  جبکہ  انٹر پول سےباقاعدہ قانونی درخواست کریں گے۔ وزیر داخلہ نے  برطانیہ  سے بھی  معاونت لینے کا  عندیہ دے   دیا۔ وزیر  داخلہ نے  کہا  کہ ایگزیکٹ  کے خلاف  فوری کارروائی نہ کرتے تو اہم  ڈیٹا  غائب کر دیا  جاتا تحقیقات مثبت انداز میں بڑھ رہی ہیں اور معاملے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ چودھری  نثار  نے  واضح کیا کہ ایگزیکٹ اسکینڈل کی تحقیقات مکمل  طور پر  شفاف ہوں گی اور اس سلسلے میں دباؤ برداشت نہیں کیا جائے گا  مقدمہ درج کرنے سے متعلق فیصلہ سات سے دس  روز میں  ہو جائے  گا۔