Friday, April 26, 2024

وزیراعظم ٹویٹ کی بجائے پارلیمنٹ میں بات کرتے تو جواب دیتا،بلاول‏

وزیراعظم ٹویٹ کی بجائے پارلیمنٹ میں بات کرتے تو جواب دیتا،بلاول‏
January 17, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کے ای سی ایل سے متعلق کئے گئے ٹیویٹ پر چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی  بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  وزیراعظم  عمران خان ٹویٹ  کی بجائے پارلیمنٹ میں آکر ای سی ایل پر بات کرتے تو منہ پر جواب دیتا ۔ وزیراعظم عمران خان پر وار کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم میں پارلیمنٹ  میں آکر بات کرنے کی ہمت نہیں ، وہ  انسانی حقوق اور نقل وحرکت کی آزادی سے واقف نہیں ۔ قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عوام کے حقوق پر اپوزیشن جماعتیں سمجھوتہ نہیں کریں گی ، بلاول ایسا وقت بھی آئے گا جب تحریک انصاف بھی ہمارا ساتھ دے گی ۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عدالت نے میرا نام ای سی ایل سے ہٹانے کا حکم دیا ہے ، جمہوری حکومت انسانی حقوق پریقین رکھتی  ہیں ،میرا نام ای سی ایل سے نکالنےیا نہ نکالنےسےفرق نہیں پڑتا۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نےعالمی معیار کے اسپتال بنائے۔ وزیر اعظم پاکستان نے آج صبح اپنےٹویٹ پیغام میں کہا تھا کہ ہمارے چند سیاستدان   ای سی ایل سے اتنے خوفزدہ کیوں ہیں؟ انہیں بیرون ملک جانے میں اتنی دلچسپی کیوں ہے؟۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان سے پیار کرنے کے دعوے داروں کیلئے کرنے کو بہت ساکام باقی ہے، کچھ باہر جائے بغیر رہ نہیں سکتے، بعض نے اقامے اور رہائشی اجازت نامے لے رکھے ہیں۔ اس عجیب و غریب رسم کی وضاحت کر سکتا ہے؟۔