Saturday, April 27, 2024

وزیراعظم 2روزہ دورے پر ترکمانستان اور کرغزستان چلے گئے، اہم معاہدوں پر دستخط ہونگے، وسط ایشیائی ممالک کیساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں: نوازشریف

وزیراعظم 2روزہ دورے پر ترکمانستان اور کرغزستان چلے گئے، اہم معاہدوں پر دستخط ہونگے، وسط ایشیائی ممالک کیساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں: نوازشریف
May 20, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف دو روزہ دورے پر ترکمانستان روانہ ہو گئے جہاں وہ ترکمانستان کے صدر سے ملاقات کریں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان اہم معاہدے بھی ہونگے۔ وزیراعظم ترکمانستان کے صدر سے ون آن ون ملاقات کریں گے جبکہ وفود کی سطح پر مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان اہم معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہونگے۔ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی بات ہوگی۔ ترکمانستان کے صدر پاکستانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔ وزیر اعظم اس دورے کے بعد کرغزستان بھی جائیں گے۔ روانگی سے قبل گفتگو میں نوازشریف نے کہا کہ وسط ایشیائی ممالک کیساتھ تعلقات کو اہمیت دہتے ہیں۔ توانائی اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کے مواقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریل اور سٹرک کے ذریعے رابطوں کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے۔