Friday, April 26, 2024

وزیر اعظم نے 61سول بیوروکریٹس  کو گریڈ 21میں ترقی کی منظوری دیدی،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ترقیوں اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا

وزیر اعظم نے 61سول بیوروکریٹس  کو گریڈ 21میں ترقی کی منظوری دیدی،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ترقیوں اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا
May 29, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم نے 61 سول بیوروکریٹس کو گریڈ 21 میں ترقی  کی منظوری دے دی  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ترقیوں اور تبادلوں کا نوٹیفیکیشن  بھی جاری کر دیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیر اعظم ہاوٗس میں تعینات فواد حسن فواد کو گریڈ 21 میں ترقی دے کر ایڈیشنل سیکرٹری بنا دیا گیاہے ،حسن ناصر جامی کو ایڈیشنل سیکرٹری پانی و بجلی تعینات کیا گیا۔ ترقی پانے والوں میں بلوچستان کے ہوم سیکرٹری اکبر درانی اورچیف سیکرٹری گلگت بلتستان طاہر حسین  بھی شامل ہیں۔ ساجد یوسفانی اور پنجاب کے سیکرٹری صحت جواد رفیق کو بھی ترقی مل گئی۔ ترقی پانے والے مزید افسران میں کیپٹن عابد ،ایڈیشنل سیکرٹری سینیٹ پرویز عباس ،ناہید درانی ،طارق  محمود ،بابر بھروانہ، ثاقب عزیز  اور راجہ جلال سکندر سلطان شامل ہیں جبکہ  ،ثاقب عزیز ، طارق نجمی  اور سی ڈی اے کے چئیرمین معروف افضل بھی اگلے گریڈ میں چلے گئے۔ جمال ناصر فوڈ ڈاکٹر پرویز احمد خان، اور ٹی سی پی کے چئیرمین عرفان احمد  بھی گریڈ 21 حاصل کرنے کے اہل ٹھہرے،شائستہ سہیل ترقی پا کر ایوان صدر میں کام جاری رکھیں گی، عمر رسول، شاہ نصرت  اور عابد جاوید کو بھی پروموٹ کر دیا گیا۔