Sunday, May 5, 2024

وزیر اعظم شنگھائی تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے 8جولائی کو روس جائیںگے،نریندرمودی سے ملاقات بھی متوقع

وزیر اعظم شنگھائی تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے 8جولائی کو روس جائیںگے،نریندرمودی سے ملاقات بھی متوقع
May 25, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم میاں نواز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے 8جولائی کو روس جائیں گے۔ تفصیلات ک ے مطابق وزیر اعظم نواز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے  آٹھ  جولائی کو روس کا دورہ کریں گے جہاں  ان کی  بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ملاقات متوقع ہے۔ واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس روس کے شہر اوفا میں ہو رہا ہے،  نو اور دس  جولائی  کوہو نے والے سربراہی اجلاس میں پاکستان ، بھارت، افغانستان، ایران اور منگولیا  مبصر ممالک کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم نواز شریف افغان صدر اشرف غنی، ایران کے صدر حسن روحانی، روسی صدر پیوٹن اور چینی صدر سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف کی نریندر مودی سے بھی  مختصر ملاقات متوقع ہے۔