Friday, April 26, 2024

وزارت خارجہ میں ہیلی کاپٹرحادثہ پر اعلیٰ سطحی اجلاس جاری،غیر ملکیوں کی میتیں متعلقہ ممالک بھجوانے کےانتظامات کا جائزہ لیا جارہا ہے

 وزارت خارجہ میں ہیلی کاپٹرحادثہ پر اعلیٰ سطحی اجلاس جاری،غیر ملکیوں کی میتیں متعلقہ ممالک بھجوانے کےانتظامات کا جائزہ لیا جارہا ہے
May 8, 2015
    اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزارت خارجہ میں ہیلی کاپٹرحادثہ پراعلی سطح کا اجلاس جاری ہے،اجلاس میں جاں بحق غیرملکیوں کی میتیں متعلقہ ممالک میں بھجوانےکےانتظامات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ غیرملکیوں کوتفریحی دورےپربذریعہ ہیلی کاپٹرنلترروانہ کیا جارہاتھا ، ڈپلومیٹک حکام سے مشاورت کےذریعے ایسےتفریحی دوروں کا باقاعدگی سےانتظام کیاجاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیکریٹری خارجہ اعزازچودھری کی زیرصدارت دفترخارجہ اسلام آباد میں ہیلی کاپٹرحادثے کےحوالےسےاعلی سطح کا اجلاس جاری ہے۔ دفترخارجہ نےجاں بحق غیرملکیوں کی حکومتوں سےباضابطہ رابطہ کیا اورواقعےسےمتعلق آگاہ کیا۔ اجلاس میں جاں بحق غیرملکیوں کی میتیں ان کےممالک بھجوانےکےانتظامات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ دفترخارجہ سےجاری بیان کےمطابق نلترمیں ہیلی کاپٹرکی کریش لینڈنگ پرانتہائی دکھ اورافسوس ہے۔ ییلی کاپٹرمیں کئی ممالک کےسفیراوران کی بیگمات سوارتھیں،بدقسمتی سے ہیلی کاپٹرمیں سوارکئی افراد ہلاک اورزخمی ہوئے۔ دفترخارجہ کےمطابق حادثے میں انڈونیشیا اورملائشیا کےسیفرہلاک ہوگئے۔ حادثے میں ناروے اورفلپائن کےسفیروں کی بیگمات ہلاک اور2 پائلٹ شہید ہوئے۔ صدرمملکت، وزیراعظم، مشیرامورخارجہ، معاون خصوصی اورسیکریٹری خارجہ نےواقعے پرگہرے دکھ اورافسوس اورلواحقین سے اظہارتعزیت کی ہے۔ فترخارجہ کےمطابق حادثے میں ہالینڈ اورپولینڈ کےسفیرزخمی ہوئےہیں،حادثے کےشکارہیلی کاپٹرمیں 17 افراد سوارتھے۔ وزیراعظم نے زخمیوں کوبہترین اورفوری طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات کی ہیں دفترخارجہ کےمطابق آج علی الصبح 30سےزائد غیرملکی سفیراوران کےاہل خانہ اورپاکستانی حکام سی ون تھرٹی طیارےسےگلگت گئے۔ واضح رہے کہ غیرملکیوں اورپاکستانی حکام کو3 دن کےتفریحی دورےپرہیلی کاپٹرزکےذریعے نلترروانہ کیا گیاتھا ڈپلومیٹک حکام سے مشاورت کےذریعے ایسےتفریحی دوروں کا باقاعدگی سےانتظام کیاجاتا ہے۔ دفترخارجہ کےمطابق ہیلی کاپٹرحادثہ، دفترخارجہ میں کرائسزمینجمنٹ سیل قائم کردیاگیا،ہیلی کاپٹرحادثےسےمتعلق کرائسزمینجمنٹ سیل میں 9056916-051 اور9217828-051پررابطہ کیاجاسکتا ہے۔