Monday, May 6, 2024

واپڈا نے ایوان صدر ،وزیر اعظم ہاؤس ،سیکرٹریٹ اور وزارت پانی و بجلی کو 26مئی تک بل ادا کرنے کا نوٹس جاری کر دیا

واپڈا نے ایوان صدر ،وزیر اعظم ہاؤس ،سیکرٹریٹ اور وزارت پانی و بجلی کو 26مئی تک بل ادا کرنے کا نوٹس جاری کر دیا
May 25, 2015
اسلام آباد(92نیوز) واپڈا نے ایوان صدر ،وزیر اعظم ہاؤس ،سیکرٹریٹ اور وزارت پانی و بجلی کو 26مئی تک بل ادا کرنے کا نوٹس جاری کر دیا ،چھبیس مئی تک بجلی کا بل ادا نہ کیا گیا تو تمام نادہندہ اداروں کے کنکشن منقطع کر دیے جائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق آئیسکو نے ایوان صدر ، وزیراعظم ہاؤس اور سیکرٹریٹ سمیت وزارت پانی بجلی کو چھبیس مئی تک بل ادا نہ کرنے پر کنکشن کاٹنے کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایوان صدر اس وقت واپڈا کا  ایک کروڑ سڑسٹھ لاکھ روپے کا مقروض ہے ،واپڈا کے مطابق وزیراعظم ہاؤس دو لاکھ اور وزیراعظم سیکرٹریٹ ستائیس لاکھ  جبکہ پارلیمنٹ ہاؤس ایک کروڑ  پینتالیس لاکھ کا نادہندہ ہے۔ وزرات پانی وبجلی بھی پیچھے نہیں رہا دو ماہ کا بل چوالیس لاکھ روپے ادا نہیں کیا جو چھبیس مئی تک ادا کرنا ہو گا،دوسری طرف ایف بی آر دو لاکھ اور وزارت خزانہ کے ذمے بھی بارہ لاکھ روپے ہیں۔