Wednesday, May 1, 2024

نیوجرسی کے جنگلات میں آگ لگ گئی، فائر فائٹرز آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے کوشاں، سو ایکڑ اراضی پر جنگلات خاکستر

نیوجرسی کے جنگلات میں آگ لگ گئی، فائر فائٹرز آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے کوشاں، سو ایکڑ اراضی پر جنگلات خاکستر
May 8, 2015
نیوجرسی (ویب ڈیسک) امریکی ریاست نیوجرسی کے جنگلات میں لگنے والی آگ وسیع پیمانے پر پھیل گئی ہے۔ امدادی ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ نیوجرسی کے علاقے برلنگٹن کاؤنٹی کے قریب جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ایک بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ محکمہ جنگلات کے مطابق آگ نے سو ایکڑ سے زائد اراضی پر جنگلات کو جلا دیا ہے اور مزید پھیلتی جا رہی ہے۔ فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے اور اسے مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے کوشاں ہیں۔ ریاستی پولیس نے متاثرہ علاقے سے رہائشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔