Monday, May 6, 2024

نوجوان کرکٹر رضاحسن کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت ،پی سی بی نے دو سال کی پابندی لگادی

نوجوان کرکٹر رضاحسن کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت ،پی سی بی نے دو سال کی پابندی لگادی
May 25, 2015
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی کرکٹر رضا حسن پر منشیات کا استعمال ثابت ہو گیا پی سی بی نے کرکٹر پر دو سال کے لیے پابندی عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق  نوجوان کرکٹر رضا حسن آئندہ دو سال کے دوران کسی قسم کی کرکٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ رضا حسن کے رواں سال اپریل میں نمونے لیے گئے تھے  جن کا ٹیسٹ ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی بھارت میں  قائم لیبارٹری میں میں کیاگیا تھا اور ان کے ٹیسٹ مثبت پائے گئے تھے۔