Monday, May 6, 2024

ننکانہ صاحب:پولیس کی کارروائی 25من بارودی مواد پکڑا گیا ،ملزمان فرار ہونے میں کامیاب

ننکانہ صاحب:پولیس کی کارروائی 25من بارودی مواد پکڑا گیا ،ملزمان فرار ہونے میں کامیاب
May 25, 2015
ننکانہ صاحب(92نیوز)ننکانہ صاحب کے علاقہ موڑ کھنڈا کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 25 من سے زائد بارودی اور آتش گیر مادہ پکڑ لیا جبکہ ملزمان فرار ہو نے میں کامیاب ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ مانگٹانوالہ کو اطلاع ملی کہ موڑ کھنڈا کے قریب خاکی شاہ میں ریاض نامی شخص کے گھر میں بھاری مقدار میں بارودی اور آتش گیر مادہ موجود ہے پولیس کی بھاری نفری نے کارروائی کرتے ہوئے ریاض احمد کے گھر سے تقریبا 25 من سے زائد بارودی اور آتش گیر مادہ پکڑ لیا جبکہ ملزم اور اس کے ساتھی فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کے مطابق اتنی بھاری مقدار میں بارودی اور آتش گیر مواد کی شہری علاقے میں موجودگی خطر ناک ثابت ہو سکتی تھی۔ واضع رہے کہ 4 روز قبل اسی محلہ میں ملزم ریاض کے قریبی عزیز خالد کے گھر میں بھی بارودی اورآتش گیرمواد پھٹنے سے ہو نے والے دھماکے کے نتیجہ میں ایک ہی گھر کے تین افراد جاں بحق اور 10سے زائد افراد شدید زخمی ہو گئے تھے جن میں سے 3 افراد کی حالت تا حال تشویشناک بتا ئی گئی ہے۔