Friday, May 17, 2024

ناانصافی اور دوغلا نظام نہیں چل سکتا، بلاول بھٹو زرداری ‏

ناانصافی اور دوغلا نظام نہیں چل سکتا، بلاول بھٹو زرداری ‏
April 30, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری حکومت کی معاشی پالیسیوں پر برس پڑے ، کہا کہ  ناانصافی اور دوغلا نظام نہیں چل سکتا ، امیروں کے لیے ایمنسٹی اسکیم لیکن غریب کیلئے مہنگائی ، وزیراعظم خود مان گئے معاشی پالیسی ملکی مفاد میں نہیں  جس پر اسد عمر کو ہٹایا گیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تنقید کے نشتر چلا دیے  اور کہا کہ ناانصافی اور دوغلا نظام نہیں چل سکتا، عوام کے پیٹ اور جیب میں کچھ نہیں ، جو غیر ملکی چندہ اور قرض لیا جا رہا ہے  اسکا عوام پر بوجھ بڑھے گا ۔

صدارتی نظام ملک کے مفاد میں نہیں، بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ  بولے حکومت نے معاشی ناکامی تسلیم کر لی مگر مشیر خزانہ ایوان میں نہیں آئے ، نیب کا کالا قانون اور معیشت نہیں چل سکتے ہیں ۔ بلاول بھٹو نے کہا حکومت کی معاشی پالیسی عوام دشمن ہے ، عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہے ہیں  ، رمضان آ رہا ہے ، رمضان پیکیج کہاں ہے؟۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا بے نامی اکاؤنٹس پر دوغلی پالیسی نہیں چلے گی ، آئی ایم ایف سے ہونے والی ڈیل کو ایوان میں لائیں اور پاس کرائیں ، سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانے کے بجائے شفاف احتساب ہو ، کرپٹ عناصر کو صحیح معنوں میں پکڑا جائے  تو ہی ملک ترقی کرے گا ۔