Friday, April 26, 2024

میکسیکو کی ایک جھیل سے تین غیرملکیوں کی لاشیں برآمد

میکسیکو کی ایک جھیل سے تین غیرملکیوں کی لاشیں برآمد
May 23, 2015
میکسیکو (ویب ڈیسک) میکسیکو میں کشتی میں سفر کرنے والے دو کینیڈین اور ایک امریکی شہری کی لاش ملی ہے۔ تینوں عمررسیدہ افراد ایک مقامی ہوٹل سے کشتی کے ایک سفر پر روانہ ہوئے اور واپس نہ لوٹے جس کے بعد ان کے اہل خانہ نے انسانی تحفظ کے حکام سے رابطہ کر کے ان کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرائی۔ تلاش کرنے پر ریسکیو حکام کو تینوں غیرملکیوں کی کشتی خالی ملی جس میں کوئی سوار نہیں تھا۔ بعدازاں تینوں افراد کی لاشیں جن کی عمریں پینسٹھ اور پچھتر کے درمیان تھیں مغربی میکسیکو کی ایک جھیل سے ملیں۔ حکام کے مطابق کشتی گزشتہ روز آنے والے طوفان کی زد میں آ کر حادثے کا شکار ہوئی۔ lash2 lash3