Friday, April 26, 2024

ممبئی ہائیکورٹ نے سلمان خان کی سزا معطل کر دی، ملک سے باہر جانے پر پابندی لگا دی گئی: بھارتی میڈیا

ممبئی ہائیکورٹ نے سلمان خان کی سزا معطل کر دی، ملک سے باہر جانے پر پابندی لگا دی گئی: بھارتی میڈیا
May 8, 2015
ممبئی (ویب ڈیسک) ممبئی ہائیکورٹ نے سلمان خان کی ہٹ اینڈ رن کیس میں پانچ برس کی سزا معطل کردی ہے۔ سنگل جج بینچ نے سرکاری وکیلوں اور سلمان خان کے وکیلوں کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ دیا۔ دبنگ خان آخر جیل جانے سے بچ ہی گئے مگر سلو بھائی کی مشکل ابھی ٹلی نہیں۔ جسٹس ابھے تھپسے نے کہا کہ دوبارہ کیس کی تاریخ جون یا جولائی میں دی جائےگی جس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ دبنگ خان مجرم ہیں کہ نہیں۔ سلمان خان کے وکلاءکا کہنا تھا کہ لوئرکورٹ نے اہم شواہد کو سامنے نہیں رکھا، دبنگ خان کے مداحوں کی بڑی تعداد نے ممبئی ہائیکورٹ کا رخ کیا تھا، سکیورٹی کے بھی خاص انتظامات کیے گئے تھے تاہم سلمان خان عدالت نہیں آئے تھے۔ دبنگ خان کے مداح نے عدالت کے احاطے میں خودکشی کرنے کی کوشش بھی کی جسے پولیس نے قریبی ہسپتال پہنچا دیا۔ بھارت سمیت دنیابھر سے سلمان خان کے مداح خوشی میں جشن منارہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق سلمان خان کیس کی سماعت تک ملک سے باہر نہیں جا سکتے۔