Friday, April 26, 2024

ملتان:یوسف رضاگیلانی کے بیٹے علی حیدرگیلانی کے اغواکے دوسال مکمل ہونے پر احتجاجی مظاہرہ

ملتان:یوسف رضاگیلانی کے بیٹے علی حیدرگیلانی کے اغواکے دوسال مکمل ہونے پر احتجاجی مظاہرہ
May 8, 2015
ملتان(92نیوز)ملتان میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کے اغواء کے دو سال مکمل ہونے پر احتجاج کیا گیا اور حکومت سے انکی جلد بازیابی کا مظالبہ کیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے  بیٹے علی حیدر گیلانی کے اغوا کو دو برس مکمل ہونے پرپیپلز پارٹی کے کارکنوں اور ان کے خاندان کے افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔پیپلزپارٹی کے ار کان نے ہاتھوں میں پارٹی پرچم  بھی اٹھا رکھے تھے ۔ مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دو سال گزرنے کے بعد بھی سابق وزیراعظم یوسف رضاء گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کا کوئی سراغ نا مل سکا حکومت جلد اس کیس کو ترجیحی  بنیادوں پر حل کرے اور مجرموں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرئے۔