Monday, May 6, 2024

ملائیشیا میں پناہ گزینوں کی اجتماعی قبروں کی دریافت، وزیراعظم نجیب رزاق نے ملبہ انسانی سمگلروں پر ڈال دیا

ملائیشیا میں پناہ گزینوں کی اجتماعی قبروں کی دریافت، وزیراعظم نجیب رزاق نے ملبہ انسانی سمگلروں پر ڈال دیا
May 25, 2015
کوالالمپور (ویب ڈیسک) پناہ گزینوں کی اجتماعی قبریں دریافت ہونے پر ملا ئیشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق نے کہا ہے کہ اس کے ذمہ دار انسانی سمگلر ہیں۔ بنگلہ دیش اور برما سے تعلق رکھنے والے ایک سو سے زائد روہنگیا مہاجرین کی ملائیشیا میں اجتماعی قبریں دریافت ہونے پر ملائیشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق نے گہری تشویش کا اظہار کیااورمشتبہ اجتماعی قبروں کی تلاش کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔ ملائیشیائی وزیراعظم نجیب رزاق نے کہا کہ ہم ذمہ دار لوگوں کو تلاش کریں گے۔ دوسری طرف بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے کہا ہے کہ غیرقانونی طور پر دوسرے ممالک جانے والے بنگلہ دیش کا امیج خراب کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیرقانونی تارکین وطن کے ساتھ ان کےلئے ایسا کرنے کے انتظامات کرنے والے انسانی سمگلروں کو بھی سخت سزا دی جانی چاہئے۔ واضح رہے کہ جب یہ تارکین وطن بھوک سے مر رہے تھے تو ان کی کشتیوں کو انڈونیشیا، ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی بحریہ اپنی اپنی حدود سے باہر دھکیل دیتی تھیں۔ گزشتہ ہفتے ان پناہ گزینوں کو ملائیشیا اور انڈونیشیا نے عارضی پناہ دینے کا اعلان کیا تھا اور سمندر میں ان تارکین وطن کو ڈھونڈنے کیلئے بحری جہازبھی روانہ کئے تھے۔