Friday, April 26, 2024

مقبوضہ کشمیر میں پاکستان زندہ باد کے نعروں کی گونج، میرواعظ عمر فاروق کے حامیوں نے پاکستانی پرچم لہرا دیا

مقبوضہ کشمیر میں پاکستان زندہ باد کے نعروں کی گونج، میرواعظ عمر فاروق کے حامیوں نے پاکستانی پرچم لہرا دیا
May 20, 2015
سرینگر (92نیوز) مقبوضہ کشمیر میں ایک بارپھرسبزہلالی پرچم لہرا دیا گیا، میر واعظ عمر فاروق کے حامیوں کے جیوے جیوے پاکستان کے نعرے۔ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت مخالف ریلی کے دوران میر واعظ عمر فاروق کے حامیوں نے پاکستانی پرچم لہرادیا اور پاکستان کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔ مقبوضہ وادی میں رہنے والے نہتے کشمیری ایک طویل عرصہ سے بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کرنے کی تحریک چلا رہے ہیں۔ اس دوران وہ اکثربھارتی ظلم وستم کے خلاف اپنی شدید نفرت کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔ بھارتی فوج کے مظالم کے باوجود مقبوضہ کشمیر کے شہر سرینگر میں حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کے حامیوں نے پاکستانی پرچم لہرادیا اور جیوے جیوے پاکستان اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔ چند روز قبل بھی کشمیریوں نے مقبوضہ وادی کے متعدد علاقوں میں گھروں اور دیگر عمارتوں پر پاکستانی پرچم لہرائے تھے۔