Thursday, April 25, 2024

متحدہ ٹیچرزیونین کا مطالبات کیلئے پانچویں دن بھی احتجاج، مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھا جائیگا: متحدہ ٹیچرز یونین

متحدہ ٹیچرزیونین کا مطالبات کیلئے پانچویں دن بھی احتجاج، مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھا جائیگا: متحدہ ٹیچرز یونین
May 13, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) متحدہ محاز ٹیچر یونین کے اساتذہ نے احتجاج کے پانچویں دن اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے اللہ کی مدد ونصرت کیلئے اذانیں دیں اور دعا بھی کرائی۔ مال روڈ پر اپنے مطالبات کےحق میں متحدہ ٹیچرز یونین کی جانب سے پانچویں روز بھی احتجاج کیا گیا اور مطالبات کی کامیابی کیلئے اذانیں دی گیئں اور دعا بھی کی گئی۔ اس موقع پر اساتذہ کا کہنا تھا کہ جب تک مطالبات منظور نہیں ہوتے اور اساتذہ کی تذلیل بند نہیں ہوتی احتجاج جاری رکھا جائیگا۔