Monday, May 6, 2024

لاہور کے ہسپتالوں میں گردے کے ڈاکٹرز نہ ہونے پر ہائیکورٹ میں مقدمہ دائر، عدالت نے 10روز میں سیکرٹری صحت اور دیگر حکام سے جواب طلب کر لیا

لاہور کے ہسپتالوں میں گردے کے ڈاکٹرز نہ ہونے پر ہائیکورٹ میں مقدمہ دائر، عدالت نے 10روز میں سیکرٹری صحت اور دیگر حکام سے جواب طلب کر لیا
May 25, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور کے ہسپتالوں میں گردے کے علاج کےلئے ڈاکٹرز نہ ہونے پر لاہور ہائیکورٹ میں مقدمہ دائر کیا گیا ہے جس کی آج سماعت ہوئی۔ لاہورہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کردئیے ہیں۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن نے دس روز میں سیکرٹری صحت اور دیگر حکام سے جواب طلب کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ درخواست فاروق بیدار کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں گردے کے علاج کیلئے ڈاکٹرز تعینات نہیں ہیں، پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں گردے کے علاج کے ڈاکٹرز تعینات کئے جائیں۔