Friday, April 26, 2024

لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش سے موسم حسین، محکمہ موسمیات کی مزید بارش کی پشینگوئی

لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش سے موسم حسین، محکمہ موسمیات کی مزید بارش کی پشینگوئی
May 13, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں بارش سے موسم حسین ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ اس دوران پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان، سرگودھا، ڈی جی خان، ساہیوال، بہاولپور، ژوب، حیدرآباد، میرپور خاص، سکھر ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ آئندہ دو سے تین روز کے دوران سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب، جنوبی خیبر پختونخواہ میں گرمی کی شدت میں بدستور اضافے کا امکان ہے۔ کاشتکار گندم کی کٹائی کل سے شروع کر سکتے ہیں۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں باسٹھ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زیادہ گرمی دادو میں پڑی جہاں درجہ حرارت پینتالیس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔