Thursday, April 25, 2024

قائم علی شاہ نے سانحہ صفورا اور سبین محمود قتل کیس میں ملوث دہشت گردوں کے نام بتا دیئے، دہشت گردی کی کارروائیوں میں ”را“ ملوث ہے: وزیراعلیٰ سندھ

قائم علی شاہ نے سانحہ صفورا اور سبین محمود قتل کیس میں ملوث دہشت گردوں کے نام بتا دیئے، دہشت گردی کی کارروائیوں میں ”را“ ملوث ہے: وزیراعلیٰ سندھ
May 20, 2015
کراچی (92نیوز) وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے سانحہ صفورا اورسبین محمود قتل کیس میں ملوث دہشت گردوں کے نام بتادئیے۔ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ”را“ ملوث ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کراچی میں پریس کانفرنس کی اور سانحہ صفورا اور سبین محمود کے قاتلوں کی تفصیلات میڈیا کے سامنے پیش کردیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ایک مرتبہ پھر دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“کوملوث قرار دیا۔ قائم علی شاہ نے سندھ پولیس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس نے تین دن میں تحقیقات مکمل کیں اور دہشت گردوں کے ایک بڑے گروہ کے چار کارندوں کوپکڑ لیا۔ وزیراعلیٰ نے دہشت گردوں کو پکڑنے والی پولیس پارٹی کےلئے پانچ کروڑ روپے انعام کا اعلان بھی کیا۔